ہم سب ناکام ہیں، حمائمہ کا نور مقدم کیس پر ردِ عمل

ہم سب ناکام ہیں، حمائمہ کا نور مقدم کیس پر ردِ عمل

اسلام آباد میں پیش آنے والے نور مقدم قتل کیس کے حوالے سے اداکارہ حمائمہ ملک نے پوسٹ شیئر کی ہے

لاہور ( لیڈی رپورٹر سے )اداکارہ نے لکھا کہ واقعے سے متعلق کچھ کہنے کی کوشش کی لیکن میری ہمت نہ ہوسکی کہ میں اپنے خیالات کو لفظوں میں ڈھال سکوں۔حمائمہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں خود بھی اس صدمے سے گزر چکی ہوں جو کہ ایک عورت سے بدسلوکی کا رشتہ ہے ، یقین کریں یہ رشتہ آپ کی روح کو ماردیتا ہے ۔اداکارہ نے کہا کہ لیکن اب میں جان گئی ہوں خاموشی خود ایک گھناؤنا جرم ہے ، ہمیں کسی دوسری لڑکی کے ساتھ ایسا نہیں ہونے دینا چاہیے ، آئیے بات کریں، اپنے حق کے لیے لڑیں ۔حمائمہ نے اپنی پوسٹ میں عدالتی نظام کو ناکام قرار دیتے ہوئے حیرانی کا اظہار کیا اور لکھا کہ میں حیران ہوں عدالتی نظام کی مشینری ناکام ہے ، ہم سب ناکام ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں