اشنا شاہ نے ویکسی نیشن کی وجہ سے کورونا کو 9دن میں شکست دے دی
کورونا کا شکار ہونیوالی اداکارہ اشنا شاہ ویکسی نیشن کی وجہ سے محض 9 دن میں صحت یاب ہوگئیں
لاہور (لیڈی رپورٹر سے )اشنا شاہ میں 2 اگست کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا،اداکارہ تقریبا 9دن تک گھر میں قرنطینہ میں رہیں، جس کے بعد وہ صحت یاب ہوگئیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پربتایاکہ انہوں نے ویکسی نیشن کرالی تھی جس کی وجہ سے جلدٹھیک ہوگئیں۔