مومنہ مستحسن کا بھی ڈراموں میں کام کرنے کا فیصلہ

 مومنہ مستحسن کا بھی ڈراموں میں کام کرنے کا فیصلہ

گلوکارہ مومنہ مستحسن نے بھی ساتھی گلوکاروں کے بعد ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کا فیصلہ کرلیا

کراچی (سٹاف رپورٹر)ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گلوکار عاطف اسلم، گلوکار دانیال ظفر کے بعد اب مومنہ مستحسن گائیکی میں شہرت پانے کے بعد اداکاری کی جانب قسمت آزمانے جارہی ہیں ۔ وہ ڈرامہ سیریل میں کام کر رہی ہیں جس کو فی الحال خفیہ رکھاجارہا ہے جس کے لئے خصوصی ملبوسات معروف سائوتھ ایشین فیشن ڈیزائنر سے تیار کرائے گئے ہیں۔سوشل میڈیا پر گلوکارہ مومنہ مستحسن نے اپنی نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جو وائرل ہوگئی ہیں۔ گلوکارہ کی پوسٹ کی جانے والی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے ۔مومنہ مستحسن کی اس تصویر پر تا حال ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں