پاکستان کا ہر شہر تعلیم یافتہ بنانا چاہتی ہوں:رابی پیرزادہ

پاکستان کا ہر شہر تعلیم یافتہ بنانا چاہتی ہوں:رابی پیرزادہ

شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے

لاہور(لیڈی رپورٹر سے )کہ وہ اپنے فاؤنڈیشن کی مدد سے پاکستان کے ہر شہر کو تعلیم یافتہ بنانا چاہتی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر زیادہ متحرک رہنے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جو اُن کو پیش آنے والے حادثے کے بعد کی ہے ۔رابی پیرزادہ نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ‘انشائاللّہ!میرا اگلا قدم کراچی ہے ، مجھے پاکستان کا ہر شہر تعلیم یافتہ بنانا ہے ۔’اُنہوں نے لکھا کہ ’مجھے خواتین کو رزق اور بچوں کو علم دینا ہے لہٰذا جو لوگ ہمارے ساتھ ہیں وہ پاکستان کے ساتھ ہیں۔’سابقہ گلوکارہ نے مزید لکھا کہ ‘مجھے آپ سے صرف دعائیں اور مثبت سوچ چاہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں