گرنے کے بعد خود کو مضبوط بنائیں کہ کھڑا ہو سکیں:شلپا

گرنے کے بعد خود کو مضبوط بنائیں کہ کھڑا ہو سکیں:شلپا

ادکارہ شلپا شیٹی نے شوہر راج کندرا کی ضمانت پر رہائی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک پیغام شیئر کیا ہے

ممبئی(شوبز ڈیسک)ٹوئٹر پر ایک حوصلہ افزا پیغام میں شلپا نے لکھا کہ زندگی میں بارہا ایسے لمحات آتے ہیں جو آپ کو زمین کے اندر دھکیل دیتے ہیں، اس طرح کے اوقات میں میرا یقین ہے کہ اگر آپ سات بار گرتے ہیں تو اپنے آپ کو اتنا مضبوط بنائیں کہ آٹھویں بار کھڑے ہو سکیں۔انہوں نے لکھا کہ یہ سات بار گرنے کے بعد آٹھویں بار کھڑا ہونے کے مشکل لمحات آپ سے بہت زیادہ ہمت ، حوصلہ ، قوت ارادی اور طاقت کا تقاضا کریں گے ۔اداکارہ نے لکھا کہ لیکن یہ خوبیاں آپ کو زندگی کے اس سفر میں پختہ اور مضبوط بنائیں گی اور آپ نئے سرے سے عزم اور حوصلہ افزائی کے ساتھ واپس آئیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں