انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار ہے :صبا قمر

 انصاف میں تاخیر انصاف  سے انکار ہے :صبا قمر

اداکارہ صبا قمر نے بھی اسلام آباد میں قتل کی جانے والی نور مقدم کو انصاف دلانے کیلئے آواز اٹھا دی

کراچی (آئی این پی)صبا قمر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر نور مقدم کے اہلِ خانہ کا ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا۔ انہوں نے لکھا کہ کیا ہماری بیداری کیلئے ایک اور نور مقدم جیسا سانحہ ہونا ضروری ہے ؟ صبا قمر نے یہ بھی کہا کہ انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار ہے ، اب وقت آگیا ہے کہ ہم نور مقدم کی فیملی کا ساتھ دیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں