مشال خان کو فحش قراردے کر تیزاب حملے کی دھمکی

مشال خان کو فحش قراردے کر تیزاب حملے کی دھمکی

دھمکی ایک تصویر پر کمنٹ میں دی گئی ،اداکارہ نے سائبرکرائم سیل کو شکایت کردی

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ مشال خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اٰیک خاتون کے نام سے بنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے تیزاب حملے کی دھمکی دی گئی ہے ۔اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں دھمکی دینے والی خاتون ’’ہیلرحلیمہ‘‘کا سکرین شاٹ بھی شیئر کیا اور بتایا کہ اس خاتون نے ان کی ایک تصویر پر کمنٹ کے دوران حملے کی دھمکی دی اورحملے کیلئے دوسرے لوگوں سے مدد مانگی اور ساتھ ہی اداکارہ کو فحش بھی قرار دیا۔مشال خان کاکہناہے کہ خاتون نے دھمکی ان کی ایک تصویر پر دی تاہم یہ خوفناک اور ناقابل قبول ہے میں نے سائبرکرائم والوں کو شکایت کردی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں