مجھے میڈیا میں آنے کا زیادہ شوق نہیں :صبور علی

مجھے میڈیا میں آنے کا  زیادہ شوق نہیں :صبور علی

اداکارہ صبورعلی نے کہا کہ مجھے میڈیا میں آنے کا زیادہ شوق نہیں ہے ، فنکار کو اپنے کام کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانی چاہیے

لاہور(این این آئی)ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی تمام تر توجہ صرف اپنے کام پر مرکوز رکھتی ہوں او ریہی وجہ ہے کہ میں نے اب تک جتنا بھی کام کیا ہے اس میں کامیابی میرا مقدر بنی ۔انہوں نے کہا کہ نئی اداکارائیں بیشک میڈیا کا سہارا لیں لیکن اس کے ساتھ اپنے کام پر بھی توجہ مرکوز رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کا راز مسلسل محنت کرنے میں پوشیدہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں