میشا شفیع نے ذہنی صحت بارے تجربات شیئرکر دئیے

 میشا شفیع نے ذہنی صحت بارے تجربات شیئرکر دئیے

گلوکارہ میشا شفیع نے ذہنی صحت سے متعلق مسائل سے نبردآزما لوگوں کواپنی مدد خود کرنے کیلئے تجربات شیئرکئے ہیں

لاہور(این این آئی)انسٹاگرام پرفالوورزکیلئے اپنی تازہ تصویرشیئرکرنے والی میشا نے ذہنی مسائل کے ساتھ جدوجہد کرنے والوں کو میشا نے پیغام دیا کہ اگرآپ پیشہ ورانہ مدد حاصل نہیں کرسکتے تو کسی قابل اعتماد شخص سے بات کریں۔ اپنے ساتھ نرمی کا سلوک کرتے ہوئے پراطمینان رہیں، ضرورت ہو تواضافی نیند لیں۔ضرورت ہوتوفیملی سے بھی تھوڑا ٹائم دور رہیں، خاموش بیٹھیں،رونا آئے تو رولیں، اپنی نعمتیں شمارکریں اورمشکل دنوں میں آسانی کے لیے دعا کریں، اپنے بچوں کے ساتھ کھیلیں، واک پرجائیں، آئسکریم کھائیں،اپنے لیے چھوٹی چھوٹی مہربانیاں کریں اور اپنا محاسبہ مت کریں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں