خواتین کیلئے بالی ووڈ میں بڑی تبدیلی آئی ہے :ماہیما چودھری

خواتین کیلئے بالی ووڈ میں بڑی  تبدیلی آئی ہے :ماہیما چودھری

بھارتی اداکارہ ماہیما چودھری کا مانناہے کہ ماضی میں بالی ووڈ میں صرف کنواری لڑکیاں ہی کامیاب کیریئر بناسکتی تھیں

ممبئی(شوبز ڈیسک)لیکن اب شادی شدہ خواتین بھی کامیاب اداکارائیں ہیں۔انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ماضی میں شادی کرتے ہی خواتین اداکاراؤں کا کیریئر ختم ہو جاتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہے ، یہ وقت کے ساتھ بالی ووڈ میں ایک مثبت تبدیلی آئی ہے ۔اداکارہ نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں اب خواتین کو عزت دی جاتی ہے اور برابر کا معاوضہ بھی ادا کیا جاتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں