دلجیت کے گانے نے ثناجاوید کو جنون میں مبتلا کردیا

دلجیت کے گانے نے ثناجاوید کو جنون میں مبتلا کردیا

اداکارہ نے میک اپ روم میں تیار ہوتے ہوئے گانا سننے کی ویڈیو شیئرکردی

کراچی(سٹاف رپورٹر)اداکارہ ثنا جاوید بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے گانے کے جنون میں مبتلا ہو گئی ہیں۔ ڈرامہ و فلم انڈسٹری میں اپنی منفرد پہچان بنانے والی اداکارہ ثنا جاوید نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے ۔کافی عرصے سے ٹی وی سکرین سے دور ثنا جاوید نے اپنے آنے والے پراجیکٹ سے متعلق اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے ۔ثنا جاوید کی نئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ میک اپ روم میں تیار ہو رہی ہیں اور ساتھ میں دلجیت دوسانجھ کا گانا’’تیرا نی میں لَو‘‘سن رہی ہیں۔ویڈیو کے کیپشن میں ان کا کہناتھاکہ ’’وہ واضح طور پر اس گانے کے جنون میں مبتلا ہو گئی ہیں‘‘۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں