ٹی وی خواتین کا میڈیم،مرکزی کردار وہی کرتی ہیں:جنید خان

ٹی وی خواتین کا میڈیم،مرکزی کردار وہی کرتی ہیں:جنید خان

اداکار و گلوکارجنید خان نے کہاہے کہ چھوٹی سکرین پر مرد اداکاروں کیلئے کام کا مارجن بہت کم ہے

کراچی (سٹاف رپورٹر)ٹیلی ویژن کیونکہ ایک خواتین کا میڈیم ہے لہذا اس کا مرکزی کردار ایک خاتون ہی ہوتی ہے ، فلم میں مرد اداکار کیلئے کام کا مارجن زیادہ ہوتاہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر کہانی ایک خاتون خانہ یا اس سے جڑے مرد کردار اور خیالات کے گرد گھومتی ہے اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ٹی وی کے بنیادی شائقین خواتین ہی ہیں۔ اس لحاظ سے کسی بھی ڈرامے کی کہانی میں مرد کیلئے شوہر، باپ، بھائی، بیٹے ، کزن کے کردار ہی بچتے ہیں، کیونکہ یہ بھی ایک کاروبار ہے لہذا پروڈیوسر بھی انھیں کرداروں تک محدود ہو جاتا ہے ۔ میں کام سے بریک بہت کم لیتا ہوں اور زیادہ توجہ اپنے کام پر رکھتا ہوں ۔ سال میں ایک ڈرامہ کرنے پر یقین نہیں رکھتا۔ٹی وی میرے لیے اظہار کا ایک ذریعہ ہے اور میں اس کو مزید کھوج رہا ہوں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں