معروف ویب سیریز ‘مرزا پور’ کے اداکار کی لاش برآمد

معروف ویب سیریز ‘مرزا پور’  کے اداکار کی لاش برآمد

بھارتی ویب سیریز ‘مرزا پور’ کے مرکزی کردار ‘منّا بھیا’ کے دوست ‘للت’ کا کردار ادا کرنے والے اداکار براہما مشرا کی لاش برآمد ہوئی ہے

ممبئی(شوبز ڈیسک)پولیس کے مطابق اداکار کی لاش ممبئی کے علاقے ورسووا میں واقع ان کی رہائش گاہ سے برآمد ہوئی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ براہما مشرا کی لاش باتھ کے فرش پر پڑی تھی گھر کا مرکزی دروازہ اندر سے لاک تھا اور شبہ ہے کہ ان کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی البتہ پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی حتمی وجہ سامنے آئے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں