حرامانی کا آرٹسٹ بننے کیلئے ’’عشق ‘‘ کرنے کامشورہ
ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مشورے پر دلچسپ تبصرے کئے گئے
لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ حرا مانی نے فنکار بننے کے خواہشمند اپنے مداحوں کو دلچسپ مشورہ دے دیا ہے ،ان کاکہناہے کہ عشق کرکے دیکھو آرٹسٹ بن جاؤ گے ۔حرامانی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک ڈرامے کے سیٹ کا ویڈیو کلپ شیئر کیا اور اس کے کیپشن میں لکھاکہ ’’عشق بڑا آرٹسٹک ہوتا ہے، کرکے دیکھو آرٹسٹ بن جاؤ گے ‘‘۔ اداکارہ کے ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے اس مشورے پر دلچسپ تبصرے کئے گئے ۔سینئر اداکارہ صبا فیصل نے حرا مانی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ہم سب آپ کو آپ کی اچھی فطرت اور اخلاق کی وجہ سے پسند کرتے ہیں۔