جنسی زیادتی کے الزامات امریکی اداکار شو سے فارغ
امریکا کی کولمبیا براڈکاسٹنگ سروس نے جنسی تشدد کے الزامات لگنے کے بعد امریکی اداکار کرس نوتھ کو اپنے شو ‘دا ایکولائزر’ سے الگ کر دیا ہے
نیو یارک(شوبز ڈیسک)امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرس نوٹھ اس سیریز کی صرف اگلی ایک قسط میں نظر آئیں گے جس کی فلمبندی پہلے ہی ہوچکی ہے ۔گزشتہ ہفتے ‘دا ہالی وڈ رپورٹر’ نے ایک خبر چھاپی تھی جس میں ‘زوئی’ اور ‘للی’ جیسے فرضی ناموں سے خود کو متعارف کرانے والی دو خواتین نے کرس نوتھ پر جنسی تشدد کرنے کے الزامات عائد کئے تھے ۔