فلم ‘چک دے انڈیا’ میں کام نہ کرنیکی وجہ پاکستان:سلمان خان

 فلم ‘چک دے انڈیا’ میں کام نہ  کرنیکی وجہ پاکستان:سلمان خان

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے کہا کہ انہوں نے سپر ہٹ فلم ‘‘چک دے انڈیا’’ میں کام کرنے سے انکار اس لئے کیا کیونکہ وہ پاکستانی شائقین کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچانا چاہتے تھے ۔

سلمان نے فلم کو مسترد کرنے کی دو وجوہات بتائیں۔ فلم کو ریجیکٹ کرنے کی وجہ یہ تھی کہ اگر آپ پاکستان سے ہارتے ہیں تو آپ کو پاکستان سے جیتنا بھی ہے ۔اس کے علاوہ دوسری وجہ فلم کا ٹائٹل تھا۔
سلومیاں نے کہا کاش یہ لوگ ٹائٹل میں ‘‘انڈیا'' شامل نہ کرتے ۔ مجھے لگا کہ اس سے پاکستان اور بنگلا دیش میں ہمارے مداحوں کو برا لگے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں