دپیکا ہو یا کوئی اور شادی نہیں کرونگا:سلمان خان

دپیکا ہو یا کوئی اور شادی  نہیں کرونگا:سلمان خان

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں اداکار سلمان خان کو نیشنل ٹی وی پر پروپوز کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

اس ویڈیو میں اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار سلمان خان کو بھارتی شو بگ باس کے سیٹ پر دیکھا جاسکتا ہے ۔ ویڈیو میں اداکارہ سلمان خان کو حاضرین کے سامنے شادی کیلئے پروپوز کرتے ہوئے گھٹنوں پر بیٹھ جاتی ہیں اور کہتی ہیں میں آپ سے شادی کرنا چاہتی ہوں، سلمان خان زور زور سے ہنسنے لگتے ہیں اور کہتے ہیں کہ دپیکا ہو یا کوئی بھی ہو یہ نہیں ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں