شرمیلا فاروقی کا نادیہ خان کیخلاف سائبر کرائم جانیکا اعلان

 شرمیلا فاروقی کا نادیہ خان کیخلاف سائبر کرائم جانیکا اعلان

کراچی(شوبز ڈیسک)شرمیلا فارقی کا ایک کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے میزبان نادیہ خان کے خلاف ان کی والدہ کا مذاق اڑانے کیلئے سائبر کرائم میں رپورٹ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر نادیہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ شرمیلا کی والدہ انیسہ فاروقی سے ان کے میک اپ کے بارے میں پوچھتی ہیں۔ نادیہ خان ان سے پوچھتی ہیں مجھے ایک بات بتائیں انیسہ کہ آپ کا میک اپ کون کرتا ہے ، اتنا حسین۔جس پر انیسہ فاروقی جواب دیتی ہیں کہ وہ اپنا میک اپ خود کرتی ہیں۔

نادیہ ان سے کہتی ہیں آپ نے کس سے سیکھا ہے جس پر انیسہ فاروقی کہتی ہیں کہ میں نے شرمیلا سے میک اپ کرنا سیکھا ہے ۔تاہم سوشل میڈیا صارفین کو نادیہ خان کا رویہ بالکل پسند نہیں آیا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ نادیہ ان کا مذاق اڑارہی تھیں۔ ویڈیو پر شرمیلا نے نادیہ خان کو بے شرم عورت قرار دیا اور کہا کہ وہ نادیہ خان کی اس حرکت پر ان کے خلاف سائبر کرائم میں رپورٹ کرینگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں