ڈرامہ نگار ڈاکٹر ڈینس آئزک کینیڈا میں انتقال کرگئے

ڈرامہ نگار ڈاکٹر ڈینس آئزک  کینیڈا میں انتقال کرگئے

کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان کے ممتاز ڈرامہ نگار ڈاکٹر ڈینس آئزک کینیڈا میں انتقال کرگئے ۔

اردو کے ممتاز ڈرامہ نگار ڈاکٹر ڈینس آئزک کی عمر 71 سال تھی۔ وہ کچھ عرصے سے ڈیمنشیا کے مرض میں مبتلا تھے ۔ڈاکٹر ڈینس آئزک کو 1979 میں تمغہ حُسنِ کارکردگی سے نوازا گیا۔ ان کے تحریر کردہ مشہور ڈراموں میں دوراہا، سلاخیں، کرب، بارش اور تھوڑی سی زندگی شامل ہیں۔اس کے علاوہ انھوں نے ڈرامہ سیریز گیسٹ ہاؤس کی کچھ اقساط بھی لکھیں جبکہ انھوں نے ثمینہ پیرزادہ کی فلم انتہا کا سکرین پلے بھی لکھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں