امیتابھ بچن نے نئے پْرانے تمام بالی ووڈ اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا

امیتابھ بچن نے نئے پْرانے تمام  بالی ووڈ اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی (شوبز ڈیسک)بِگ بی کے نام سے بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے مقبولیت کی دوڑ میں بالی ووڈ کے تمام نئے پْرانے اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ۔

 موڈ آف دی نیشن سروے کے مطابق امیتابھ بچن بھارت کے نمبر 1ہیرو بن گئے ہیں، امیتابھ بچن نے 30.6فیصد ووٹ حاصل کئے ۔اکشے کمار 12 فیصد ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ سلمان خان اور شاہ رخ خان تیسرے اورچوتھے نمبر پرہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں