اریبہ حبیب کا اپنی شادی پر جہیز نہ دینے کا انکشاف
کراچی (آئی این پی)اداکارہ اریبہ حبیب نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی شادی میں بالکل بھی جہیز نہیں دینا پڑا۔
ایک ٹی وی پروگرام میں ایک سوال کے جواب پر اریبہ حبیب نے کہا کہ اپنی شادی میں بالکل جہیز نہیں دینا پڑا۔ شادی میں زیادہ فضول اخراجات نہیں کرنے چاہئیں لیکن میری شادی میں بھی سادگی جیسی کوئی بات نہیں تھی۔ پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے پانی بجلی چھینی تھی یہ لوگ تو گیس بھی لے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اب گھر چلے جانا چاہیے ۔