میئر لندن صادق خان کی بغیرپروٹوکول عاطف اسلم کے کنسرٹ میں آمد
لندن (شوبز ڈیسک)لندن کے میئر پاکستانی نژاد صادق خان پروٹوکول کے بغیر ہی عاطف اسلم کے کنسرٹ میں پہنچ گئے ۔
عاطف اسلم کے ایک میوزک کنسرٹ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ، جس میں میئر لندن صادق خان کو پروٹوکول کے بغیر عوامی بھیڑ میں دیکھا جا سکتا ہے ،وہ رقص کرتے بھی نظر آئے ۔ میئر لندن نے بتایا کہ وہ اور ان کے اہل خانہ شروع سے ہی عاطف اسلم کے مداح ہیں۔