بھارتی فلم میں فواد سے پہلے مجھے آفر ہوئی تھی:عمر شہزاد

بھارتی فلم میں فواد سے پہلے مجھے آفر ہوئی تھی:عمر شہزاد

کراچی (این این آئی) پاکستانی اداکار عمر شہزاد کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی فلم ‘ اے دل ہے مشکل’اداکار فواد خان سے قبل اْنہیں آفر کی گئی تھی۔

عمر شہزاد نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بھارتی فلم میں آفر سے متعلق انکشاف کیا اور کہا کہ فلم ‘اے دل ہے مشکل’ میں اْنہیں فواد خان کی جانب سے ادا کئے گئے کردار کی آفر ہوئی تھی۔ میں نے سوچا کہ کرن جوہر کی فلم ہے ، ہیروئن بھی کوئی مشہور ہوگی، مجھے سین بھی سارے اہم اور ہیروئن کے ساتھ آفر کئے گئے تھے ۔

’عمر شہزاد نے کہا کہ ‘اْنہوں نے فلم کیلئے ہاں کر دی تھی اور سوچا تھا کہ اْن کے سین چاہے فلم میں چار ہوں یا پانچ وہ یہ فلم کرینگے ، اْنہیں ایک مکمل سین کی ویڈیو بنا کر بھارت بھیجنی تھی، انہوں نے ویڈیو بھیج دی اور خود تین دن بعد عمرے کیلئے چلے گئے تھے ، عمرے سے واپسی پر انہوں نے فلم کی انتظامیہ سے رابطہ کیا تھا مگر مجھے کوئی جواب نہیں ملا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں