امریکی سپر ماڈل پدما لکشمی مسلمانوں کے حق میں بول پڑیں

 امریکی سپر ماڈل پدما لکشمی مسلمانوں کے حق میں بول پڑیں

ممبئی (این این آئی)بھارتی نژاد امریکی سپر ماڈل پدما لکشمی مسلمانوں کے حق میں بول پڑیں۔بھارتی نژاد امریکن سپر ماڈل اور مصنفہ پدما لکشمی نے بھارتی مسلمانوں کے حق میں اپنی آواز بْلند کرلی۔

پدما لکشمی نے اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا کہ ملک میں وسیع پیمانے پر مسلم مخالف بیان بازی ہو رہی ہے اور وہاں لوگ مسلمانوں پر تشدد کرکے خوش ہوتے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے تشدد کو دیکھ کر افسوس ہوتا ہے ، وسیع پیمانے پر مسلم مخالف بیان بازی لوگوں کو خوف زدہ کرتی ہے اور لوگوں کو زہر دیتی ہے ۔

امریکی سپْر ماڈل نے کہا کہ یہ پروپیگنڈا خطرناک اور مذموم ہے ۔پدما لکشمی نے بھارتیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بھائیو، اس خوف و ہراس کے آگے نہ جھکیں، بھارت یا کسی اور جگہ ہندو مذہب کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ اس قدیم اور وسیع سرزمین میں پْرامن طور پر رہنا کا حق مسلمانوں کو بھی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں