مس مارول’ سیریز کے بعد اب نمرہ بُچّہ کینیڈین فلم میں نظر آئیں گی

مس مارول’ سیریز کے بعد اب  نمرہ بُچّہ کینیڈین فلم میں نظر آئیں گی

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ نمرہ بچّہ ‘مس مارول’ سیریز میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد اب کینیڈین فلم میں نظر آئیں گی۔نمرہ بُچّہ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی ‘مس مارول’ سیریز میں اداکارانہ صلاحیتوں کو سراہا گیا تھا۔

 اب وہ ایک اور بین الاقوامی پراجیکٹ میں کام کرتی نظر آئیں گی۔اداکارہ نمرہ بُچّہ مصنفہ اور ہدایت کارہ فوزیہ مرزا کے کیریئر کی پہلی فلم ‘می، مائی مام اینڈ شرمیلا’ میں نظر آئیں گی۔فلم میں اداکارہ امرت کور اور اداکار حمزہ حق بھی شامل ہیں۔نمرہ بُچّہ نے اپنی انسٹا سٹوری میں کینیڈین فلم میں کاسٹ ہونے کی خبر پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...