9 برس پہلے والد اغوا ہوئے ،تاحال کوئی خبر نہیں:مشک کلیم
لاہور(شوبز ڈیسک)ماڈل مشک کلیم نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد کو اغوا کیا گیا تھا جو اب تک گھر واپس نہیں آئے ہیں۔
ان دنوں سوشل میڈیا پر مشک کلیم کے ویب شو کو دئیے گئے ایک پرانے انٹرویو کا کلپ وائرل ہے جس میں ماڈل سے ان کے والدین سے متعلق میزبان عفت عمر نے سوال کیا۔ جواب میں مشک نے بتایا کہ 'ہم چار بہن بھائی ہیں اور ہم نے 2013 میں اپنے والد کو کھو دیا تھا، انہیں نائیجیریا سے اغوا کیا گیا تھا اور وہ اب تک واپس نہیں آئے ۔مشک کلیم نے بتایا کہ 'اب ان کے والد کو فیملی سے بچھڑے 9 برس ہو چکے ہیں جن کی اب تک کوئی خیر خبر نہیں ملی۔انہوں نے کہا 'میرا ماننا ہے کہ انسان کو ہر حال میں اللہ پاک کا شکر ادا کرنا چاہیے ، جب یہ ہوا میرا بڑا بھائی 19 سال کا تھا اور دو چھوٹے بھائی کافی کم عمر تھے ، اس وقت مجھے اندازہ ہوا کہ زندگی کتنی غیر متوقع ہے ، آپ کو ہر وقت ہر صورتحال کیلئے تیار رہنا چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments