علی گل پیر اورڈاکٹر عظیمہ ناخدا جیون ساتھی بن گئے
لاہور(شوبز ڈیسک) کامیڈین، گلوکار، اداکار و میزبان علی گُل پیر ڈاکٹر عظیمہ ناخدا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ،انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تقریب سے چند تصاویر شیئر کی ہیں۔
اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں اتنی پیار کرنے والے خاندان اور شریکِ حیات کو حاصل کرنے پر بہت خوش اوراللہ کا شکر گزار ہوں۔علی گل پیر کی اس پوسٹ پر اُنہیں مداحوں اور شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات کی جانب سے مبارک بادیں موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔یاد رہے کہ علی گل پیر اور ڈاکٹر عظیمہ ناخدا نے جنوری 2022 میں منگنی کی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments