ماہم عامر کا جمشید کوارٹرز میں شوٹنگ کے بائیکاٹ کا مطالبہ

ماہم عامر کا جمشید کوارٹرز میں  شوٹنگ کے بائیکاٹ کا مطالبہ

کراچی (آئی این پی)اداکارہ ماہم عامر نے ڈرامہ شوٹنگ کے سیٹ پر ہونیوالے حملے کے بعد جمشید کوارٹر ز میں شوٹنگ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔

سوشل میڈیا  انسٹاگرام پر وائرل پوسٹ میںماہم عامر نے اپنے ساتھ اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جمشید کوارٹرز میں شوٹنگ کے دوران ان کی ٹیم بھی اسی نوعیت کے تجربے سے گزری تھی،مزے کی بات یہ ہے کہ ہماری کاسٹ میں ایک اصلی پولیس والا تھا جس نے کہا شوٹ چھوڑ کے نکلو یہ پولیس کا کام نہیں ہے ۔ تمام فنکاروں، پروڈیوسرز اور پروڈکشن ہاؤسز کو چاہئے کہ اس جگہ کا بائیکاٹ کریں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں