ٹھنڈا کھانا دینے پر سابق شوہر نے سر پر فرائی پین مارا:کومل رضوی

ٹھنڈا کھانا دینے پر سابق شوہر نے سر پر فرائی پین مارا:کومل رضوی

لاہور(شوبز ڈیسک)گلوکارہ و اداکارہ کومل رضوی نے انکشاف کیا ہے کہ انکے سابقہ شوہر نے ٹھنڈا کھانا دینے پر تشدد کرتے ہوئے انکے سر پر فرائی پین مارا۔

کومل رضوی نے کہا کہ میں اتنی چھوٹی تھی کہ مجھے لگتا تھا کہ اگر میں زیادہ پیار کروں یا زیادہ محنت کروں تو شوہر خوش ہوجائیگا۔انہوں نے کہا کہ اگر مجھے یہ سکھایا ہوتا کہ حد سے زیادہ زیادتی برداشت کرنا بھی گناہ ہے تو جو باتیں سمجھنے میں مجھے4سال لگے،میں یہ طلاق کا فیصلہ پہلے ہی کرچکی ہوتی۔کومل رضوی نے کہا کہ مجھے طلاق پر بے حد خوشی ہے لیکن غم اس بات کا ہے کہ میں نے اپنی جوانی اس شخص کیلئے ضائع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...