احد رضا میر کے چھوٹے بھائی عدنان کی شوبز میں انٹری

احد رضا میر کے چھوٹے بھائی عدنان کی شوبز میں انٹری

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکار احد رضا میر کے چھوٹے بھائی اورآصف رضا میرکے چھوٹے صاحبزادے عدنان رضا میر بہت جلد اپنا ٹی وی ڈیبیو کرنے والے ہیں۔۔۔

عدنان رضا میر نے اپنے والد آصف رضا میر اور بڑے بھائی احد رضا میر کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اداکاری کے شعبے میں اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے ،وہ بہت جلد رمضان سپیشل ٹی وی ڈرامے ’’ فیری ٹیل‘‘ میں اپنے ٹی وی کیرئیر کا آغاز کریں گے ۔اس ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں حمزہ سہیل اور سحر خان شامل ہیں جبکہ عدنان رضا میر ان دونوں کے ساتھ اپنے اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں