روبینہ اشرف کی نظر میں علیزے شاہ اداکاری میں ’’زیرو‘‘
لاہور(شوبزڈیسک) سینئر اداکارہ روبینہ اشرف نے اداکارہ علیزے شاہ کو اداکاری میں زیرو قرار دیدیا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں۔۔
گفتگو کرتے ہوئے روبینہ اشرف نے علیزے شاہ کی اداکاری پر تنقید کی اور کہا کہ علیزے کو ہر ڈرامے میں لپ سٹک اور کرلی بالوں کے ساتھ دیکھا جاتا ہے ، میرے لئے علیزے زیرو ہے ، علیزے کا سحری میں بھی میک اپ نہیں اتارا جاتا، اگر میں علیزے کیلئے کوئی ڈرامہ ڈائریکٹ کروں تو میں اسے کم ازکم ایک سین میں تو بغیر میک اپ کے دکھاؤں گی۔ روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ علیزے جیسی اتنی ان ایکٹنگ کا زمانہ بہت پہلے ہی ختم ہوچکا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments