آئمہ بیگ کا نیوز پلیٹ فارم کو 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس

آئمہ بیگ کا نیوز پلیٹ فارم  کو 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس

لاہور(شوبزڈیسک) گلوکارہ آئمہ بیگ نے ایک لوکل میڈیا ادارے کو غلط خبر چلانے پر دس کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا۔

گلوکارہ نے سوشل میڈیا میں مداحوں کو لیگل نوٹس سے آگاہ کیا اور نیوز پلیٹ فارم سے دو دن میں عوامی معافی کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے شوبز انڈسٹری میں اپنی ساتھی فنکاروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس جعلی رپورٹنگ کے خلاف میرا بھرپور ساتھ دیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں