لڑکے شادی کے شوقین ،بعدمیں روتے ہیں:مریم نفیس

لڑکے شادی کے شوقین ،بعدمیں روتے ہیں:مریم نفیس

لاہور (شوبزڈیسک) اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ لڑکوں کو شادی کا شوق ہوتا ہے اور پھر روتے ہیں،میں نے اب تک شوبزمیں جتنا بھی کام کیا ہے۔

 اس کو شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا میں مستقبل میں بھی اچھے کام کو ترجیح دوں گی۔مریم نفیس نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہاکہ شادی سے پہلے لڑکے بہت شوق سے تیاریاں کرتے ہیں تاہم بعد میں ذمہ داریوں کا بوجھ انہیں رلاتا ہے ،شادی کرنے کیلئے سوچ سمجھ کر فیصلے کریں ۔ان کاکہناتھاکہ شوبزکیریئر میں ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے ،میں کوشش کرتی ہوں کہ بطوراداکارہ اپنے کردار کو پوری طرح سے اپنا لوں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں