زخمی ہونے کے بعد امیتابھ بچن نے فلم شوٹنگ کا دوبارہ آغاز کردیا

زخمی ہونے کے بعد امیتابھ بچن  نے فلم شوٹنگ کا دوبارہ آغاز کردیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)پروجیکٹ کے ’ کے سیٹ پر زخمی ہونے کے دو ہفتے بعد بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے فلم کی شوٹنگ کا دوبارہ سے آغاز کرلیا۔۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن نے بلاگ پوسٹ کے ذریعے اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔80 سالہ اداکار نے لکھا کہ ان کی پسلی اور پاؤں کی چوٹ کا علاج جاری ہے ، تاہم صحت پہلے سے بہتر ہے ۔انہوں نے کہا کہ پسلی اور پاؤں کی انگلیاں اگرچہ ابھی مکمل ٹھیک نہیں ہوئیں، انہیں اب بھی تکلیف ہے لیکن کام سے بہتر کوئی مشغلہ نہیں ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں