بجرنگی بھائی جان 2 ،کرینہ کپور آؤٹ ، پوجا ہیگڑے اِن

بجرنگی بھائی جان 2 ،کرینہ کپور آؤٹ ، پوجا ہیگڑے اِن

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی بے بو سلمان خان کی فلم ‘ بجرنگی بھائی جان 2’ سے آوٹ ہوگئی ہیں جبکہ نئی اداکارہ پوجا ہیگڑے اس فلم میں اپنی اداکاری کے۔۔

 جلوے بکھیریں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اپنی سُپر ہٹ فلم ‘بجرنگی بھائی جان’ کا سیکوئل‘ بجرنگی بھائی جان 2’ بنانے جارہے ہیں، جس کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ بجرنگی بھائی جان میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ کرینہ کپور فلم کے سیکوئل میں نظر نہیں آئیں گی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پوجا ہیگڑے فلم میں کرینہ کپور کی جگہ لے کر مرکزی کردار ادا کریں گی یا پھر انہیں کسی اور کردار میں کاسٹ کیا گیا ہے ۔ڈائریکٹر وجے ندرا پرساد کا بتانا ہے کہ فلم کی کہانی سلمان کو سنائی ہے اور انہیں پسند آئی ہے اب گیند انہی کے کورٹ میں ہے کہ وہ کرینہ کپور کی جگہ پوجا ہیگڑے کو شامل کریں گے یا پھر کرینہ ہی فلم کی ہیروئن ہوں گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں