بھارت میں بیگم نوازش علی کی بائیوپک بنانے کا اعلان

بھارت میں بیگم نوازش علی کی بائیوپک بنانے کا اعلان

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی فلم ساز نے پاکستانی ٹیلی ویژن سکرین کی معروف میزبان بیگم نوازش علی کی بائیوپک بنانے کا اعلان کیا ہے۔۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دیپک پانڈے نے اعلان کیا کہ وہ بیگم نوازش علی کا کردار میں مقبولیت حاصل کرنے والے علی سلیم کی زندگی پر فلم بنانے جا رہے ہیں ۔بائیوپک میں مرکزی کردار کیلئے وہ بالی ووڈ اداکارہ ملکہ شراوت کے نام پر غور کررہے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ملکہ شراوت سکرین پر وہ بولڈ اثر لانے میں کامیاب ہو جائیں گی جس کے لیے بیگم نوازش علی جانی جاتی ہیں۔اداکار، میزبان اور مصنف علی سلیم نے بیگم نوازش علی کی شخصیت بنائی اور انہوں نے اس روپ میں بہت سے پاکستانی اور ہندوستانی ستاروں اور مشہور شخصیات کے انٹرویو کئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں