زین ملک اور سلینا گومز کی دوستی کو جیجی حدید کی حمایت حاصل

لندن (این این آئی)پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کے امریکی گلوکارہ سلینا گومز کو ڈیٹ کرنے کی افواہوں پر ان کی سابقہ پارٹنر فلسطینی نژاد امریکی سْپر۔۔
ماڈل جیجی حدید نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کردیا۔ اس حوالے سے جیجی حدید کے ایک قریبی ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ زین ملک اور سلینا گومز کو جیجی حدید کی مکمل حمایت حاصل ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک زین ملک خوش، مستحکم ہے اور بیٹی کائی کیلئے ایک اچھے اور ہمدرد باپ رہیں گے اس وقت تک اْنہیں زین ملک کے کسی کو بھی ڈیٹ کرنے سے کوئی مسئلہ نہیں۔