میں نے کبھی اپنے والد کے نام کا فائدہ نہیں اٹھایا:بابیل خان

میں نے کبھی اپنے والد کے نام  کا فائدہ نہیں اٹھایا:بابیل خان

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار عرفان خان مرحوم کے بیٹے بابیل خان نے کہا ہے کہ میں نے کبھی اپنے والد کے نام کا فائدہ نہیں اٹھایا۔بابیل خان کو عرفان خان۔۔

 کا بیٹا ہونے کی وجہ سے اکثر یہ سننا پڑتا ہے کہ وہ اقربا پروری کی پیداوار ہیں۔ بابیل نے کہا کہ میں ایک ایسا شخص ہوں جو اپنا کام کرتے ہوئے اپنی پوری کوشش کرتا ہے کہ کام بہترین ہو کبھی بھی کام حاصل کرنے کیلئے اپنے والد کے نام کا فائدہ نہیں اٹھایا اور مجھے نہیں لگتا کہ میری والدہ کبھی کسی کو فون کرکے میرے لیے کسی کا احسان مانگ سکتی ہیں۔ بابیل نے کہا کہ میں ابھی بھی آڈیشن دے رہا ہوں اور مجھے بہت ریجیکٹ بھی کیا جاتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں