پاکستانی فلم جوائے لینڈ بھارت میں نمائش کیلئے پیش

پاکستانی فلم جوائے لینڈ  بھارت میں نمائش کیلئے پیش

نئی دہلی (آئی این پی)پاکستانی متنازعہ فلم جوائے لینڈ بھارت میں نمائش کیلئے پیش کر دی گئی۔ ٹوئٹر پر بھارتی صحافی شورتی سونل نے ٹویٹ کرتے ہوئے۔۔

لکھا کہ گزشتہ رات دہلی میں فلم جوائے لینڈ کی سکریننگ ہوئی جوکہ سحر انگیز تھی۔ شائقین نے پاکستانی فلم دیکھنے کیلئے گھنٹوں قطار میں کھڑے ہوکر انتظار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم پدر شاہی نظام اور اس کے باعث پیدا ہونے والی تنہائی اور اس کے اثرات پر کھل کر روشنی ڈالتی ہے ۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی بتایا کہ فلم فیسٹیول کے دوران فلم کی نمائش کا انتظار کرتے شائقین کی بڑی تعداد نے جگہ کی کمی کے باعث فرش پر بیٹھ کر فلم دیکھی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں