اداکارہ تاپسی پنوں کیخلاف مذہبی جذبات کو مجروح کرنے پر مقدمہ

اداکارہ تاپسی پنوں کیخلاف مذہبی جذبات کو مجروح کرنے پر مقدمہ

ممبئی (این این آئی) بھارتی اداکارہ تاپسی پنوں کے خلاف مذہبی جذبات کو مجروح کرنے پر پولیس میں مقدمہ درج کردیا گیا ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ تاپسی پنوں کے خلاف مدھیہ پردیش کے علاقے اندور میں بی جے پی ایم ایل اے مالنی گورکے بیٹے نے شکایت درج کرائی ہے ۔ ایکلویہ گور نے تاپسی پر الزام لگایا ہے کہممبئی میں 12 مارچ کو اداکارہ نے لیکمی فیشن ویک میں ریمپ واک کے دوران جسم کو ظاہر کر نیوالا لباس اور ساتھ دیوی لکشمی کی تصویر والا ایک ہار پہنا تھا جس سے مذہبی جذبات اور ‘سناتن دھرم’ کی شبیہ کو ٹھیس پہنچی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں