سلمان خان نے ایوارڈ شومیں امریکی خاتون کی شادی کی پیشکش ٹھکرادی

سلمان خان نے ایوارڈ شومیں امریکی خاتون کی شادی کی پیشکش ٹھکرادی

ابو ظہبی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ سٹار سلمان خان کو ایوارڈ شو کے دوران امریکی خاتون نے شادی کی پیشکش کر دی۔

 میڈیارپورٹس کے مطابق دبئی میں جاری آئیفا ایوارڈز کے دوران بھارتی اداکار سلمان خان کو ہالی ووڈ سے آئی خاتون صحافی نے پیار کا اظہار کرتے ہوئے شادی کیلئے پروپوز کر دیا۔سلمان نے جواب دیاکہ میری شادی کے دن ختم ہو گئے ہیں، آپ کو مجھ سے تقریباً 20 سال پہلے ملنا چاہئے تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں