بہروز سبزواری نے فوج کیخلاف آڈیو بیان جعلی قرار دیدیا

بہروز سبزواری نے فوج کیخلاف آڈیو بیان جعلی قرار دیدیا

لاہور(شوبزڈیسک)سینئر اداکار بہروز سبزواری نے خود سے منسوب فوج کیخلاف لیک ہونے والے آڈیو بیان کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 یہ آڈیو بیان آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا شاخسانہ ہے ،میری آڈیو جعلی طور پر بنائی گئی ہے ، میں نے کبھی فوج کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔بہروز سبزواری نے فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ فوج ہمارا طرہ امتیاز ہے جس نے اس ملک اور عوام کیلئے ہمیشہ اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اور ہم بھی فوج کیلئے اپنی جان قربان کرسکتے ہیں۔ جو لوگ فوج کے خلاف خبریں پھیلا رہے ہیں، اللہ ان سے پوچھے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں