کبریٰ خان ہالی ووڈ میں دوبارہ جلد کام کرنے کیلئے پرامید

کبریٰ خان ہالی ووڈ میں دوبارہ جلد کام کرنے کیلئے پرامید

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا کہ وہ ہالی ووڈ کی ایک فلم میں کام کرچکی ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی دوبارہ ہالی ووڈسکرین پر نظر آئیں گی۔

انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں بتایاکہ جب میں لند ن میں مقیم تھی تو ہالی ووڈ کی فلم ’’دی کنورسیشن ‘‘میں ایشیائی لڑکی کا رول ادا کیاتھا ،ا س فلم میں میراکردار میرے لئے ہی لکھا گیا تھا، کیونکہ ہر کوئی مجھے کہتا تھا کہ میں عام لڑکیوں کی طرح نہیں ہوں کیونکہ مجھے ویڈیو گیمز اور فائٹنگ گیمز کھیلنا ،ایڈونچر اور کرائم فلمیں دیکھنا پسندتھا۔میری ہالی ووڈکی پہلی فلم 2018میں ایمازون پر ریلیز کی گئی تھی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں