نواز الدین صدیقی نے بڑے بجٹ کی فلموں میں کام نہ ملنے کی وجہ بتا دی
ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے بڑے بجٹ کی فلموں میں کام نہ ملنے کی وجہ بتا دی۔
ایک انٹرویو میں کہا کہ آج معمولی اداکاروں کو توجہ اس لیے حاصل ہو رہی ہے کیونکہ ان کے پاس پیسہ اور طاقتور دوست ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیونکہ ان معمولی اداکاروں کے انڈسٹری میں اتنے طاقتور دوست ہیں تو ہم جانتے ہیں کہ ہم ان کے خلاف نہیں بول سکتے۔ انہوں نے کہا میں ہوں یا عرفان خان یا منوج باجپائی، ہمارے ساتھ کسی نے بڑی فلم نہیں بنائی، ہم پر کسی نے بھی آج تک 50 کروڑ روپے نہیں لگائے۔