آپریشن سے قبل آکر ٹی وی شو کرنا پڑا تھا:نادیہ خان

آپریشن سے قبل آکر ٹی وی شو کرنا پڑا تھا:نادیہ خان

کراچی (این این آئی) اداکارہ، ماڈل نادیہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں انہیں ایک بار آپریشن کے لیے ہسپتال داخل ہونے اور۔۔

 انجکشن لگنے کے بعد بھی آکر اپنے ٹی وی کی ریکارڈنگ کروانی پڑی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک بار جب دبئی میں تھیں تو ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور ڈاکٹرز نے ہنگامی بنیادوں پر انہیں ایک سیریس آپریشن کرنے کے لیے ہسپتال میں داخل کردیا۔انہوں نے بتایا کہ جب وہ شام کے وقت ہسپتال داخل ہوئیں اور انہیں ایک نیم بے ہوشی کا انجکشن تک لگایا گیا، تب ان کے پاس شو کی ٹیم کا فون آیا اور انہیں بتایا گیا کہ شو کی ریکارڈنگ کرنی ہے ۔نادیہ خان نے دعویٰ کیا کہ وہ نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال کے بستر سے اٹھ کر مارننگ شو ریکارڈ کروانے گئی تھیں، کیوں کہ اس وقت چھٹی کا تصور ہی نہیں ہوتا تھا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں