کوئی رشتہ دوسرے کی جگہ نہیں لے سکتا:حبا بخاری

 کوئی رشتہ دوسرے کی جگہ  نہیں لے سکتا:حبا بخاری

کراچی(این این آئی)اداکارہ حبا بخار کا کہنا ہے کہ والدین کا انسان کی زندگی میں ایک اہم مقام ہوتا ہے اور یہ کوئی دوسرا نہیں لے سکتا۔

انکا کہنا تھا کہ اسی طرح شوہر کے حوالے سے جو رشتے بالخصوص ساس سسر وغیرہ کا اپنا ایک مرتبہ ہے۔ انہوں نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہر رشتے اور تعلق کی ایک اہمیت ہے تاہم کوئی رشتہ دوسرے کی جگہ نہیں لے سکتا۔ حبا بخاری کا کہنا تھا کہ شادی شدہ زندگی میں اہم بات یہ ہے کہ آپ ان رشتوں میں توازن کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے بتایا کہ انکی ساس نہایت ہی نفیس ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں