ناظرین کو مظلوم،پٹتی ہوئی لڑکیاں دیکھنے کا نشہ ہے :محمد احمد

 ناظرین کو مظلوم،پٹتی ہوئی لڑکیاں دیکھنے کا نشہ ہے :محمد احمد

کراچی (آئی این پی) سینئر اداکار اور ڈرامہ رائٹر محمد احمد کا کہناہے کہ ہمارے ٹی وی ناظرین کو مظلوم لڑکیوں کو دیکھنے کا نشہ ہے ۔

 حال ہی میں محمد احمد ایک ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شریک ہوئے جس میں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت شوبز انڈسٹری کے ڈراموں اور کہانیوں پر بات کی۔ محمد احمد کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے کیریئر میں ایسے سیریل ملے جن میں یا تو مجھے روتے رہنا ہوتا تھا یا پھر مجھے مرجانا ہوتا تھا۔ پاکستانی ناظرین اور ڈرامے کے سکرپٹ پر بات کرتے ہوئے محمد احمد کا کہنا تھا کہ ایک رائٹر وہی لکھتا ہے جو کہا جاتا ہے ، ایک رائٹر کی اپنی کوئی سوچ نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا ہمارے ناظرین کو مظلوم اور پٹتی ہوئی لڑکی دکھائیں تو وہ خوش رہیں گے لیکن جب لڑکی کو مضبوط دکھائیں تو وہ چینل بدل دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں