پرتشددہنگاموں میں شریک امریکی اداکار ’’جے جانسٹن ‘‘ گرفتار

پرتشددہنگاموں میں شریک امریکی اداکار ’’جے جانسٹن ‘‘ گرفتار

واشنگٹن(شوبز ڈیسک)امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں 6جنوری کو ہونیوالے پر تشدد ہنگاموں میں حصہ لینے کے الزام میں ہالی ووڈ اداکار جے جانسٹن کو گرفتار کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آئی نے جے جانسٹن پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے پُرتشدد مظاہروں میں حصہ لیا اور املاک کو نقصان بھی پہنچایا۔ایف بی آئی نے اداکار پر لگائے گئے الزامات کا ثبوت دنیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے جس میں انہیں مظاہرین کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ عدالت میں پیشی کے بعد جانسٹن کو25ہزار ڈالر کے بانڈ پر رہا کر دیا گیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں