خوبصورتی کیلئے ماڈلز کو سرجری کے مشورے ملتے ہیں:حمیرا اصغر

خوبصورتی کیلئے ماڈلز کو سرجری کے مشورے ملتے ہیں:حمیرا اصغر

لاہور(شوبز ڈیسک)ماڈل و اداکار ہ حمیرا اصغر نے انکشاف کیا ہے کہ فیشن انڈسٹری میں آنیوالی تقریباً ہر لڑکی کو کیریئر کے آغاز میں خوبصورتی بڑھانے کیلئے پلاسٹک سرجری کے مشورے دئیے جاتے ہیں۔

حمیرا اصغر کے مطابق فیشن اور ڈرامہ انڈسٹری میں بہت فرق ہے ، اچھی ماڈل اچھی اداکارہ بھی بن سکتی ہیں۔ان کے مطابق ڈرامہ انڈسٹری کے لوگ سوچتے ہیں کہ ماڈلز کو اداکاری نہیں آتی لیکن ایسا نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ماڈلنگ کے بعد اداکاری کرنے سے متعلق منصوبہ بندی نہیں کی تھی لیکن انہیں اچھے کرداروں کی پیش کش ہوئی تو انہوں نے کام کرلیا اور ابھی تک ان کا کام پسند کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان زیادہ تر ماڈلز جب کیریئر شروع کرتی ہیں تو ان کا چہرہ اس طرح کا نہیں ہوتا، جس طرح فیشن انڈسٹری کے افراد چاہتے ہیں، اس لیے لڑکیوں کو سرجریز کے مشورے دئیے جاتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں