عالیہ کو پروموٹ کرنے پر معافی نہیں مانگوں گا:کرن جوہر
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ ہدایتکار کرن جوہر نے اقربا پروری (نپوٹزم) کو پروموٹ کرنے سے متعلق خود پر ۔۔
لگنے والے الزام پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے ۔ مختلف مواقعوں پر فلمساز کرن پر عالیہ بھٹ کی جانب رجحان زیادہ ہونے سے متعلق کئی الزامات لگائے گئے ہیں۔اب ایک حالیہ انٹرویو میں کرن جوہر نے کہا کہ عالیہ بھٹ میرے لیے ، میرے ‘پہلے بچے ’ کی سی حیثیت رکھتی ہے ،میں نے کبھی نیپوٹزم کو پروموٹ نہیں کیا اور میں کسی بھی چیز کیلئے معافی نہیں مانگوں گا، میں ہر اُس اداکار کو کاسٹ کروں گا جو مجھے صحیح لگتا ہے ، اگر وہ اداکار انڈسٹری میں کسی سے تعلق رکھتا ہے تو اس میں مجھے کوئی پریشانی نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عالیہ بھٹ میرے پہلے بچے کی طرح ہے ، میں اسے ہمیشہ ذاتی طور پر پیار کروں گا اور وہ ہمیشہ میری زندگی کا حصہ رہے گی اور آپ لوگ چاہے باتیں کرتے رہ جائیں اور جو چاہے مجھے کہہ سکتے ہیں کہہ لیں۔